03 November 2017 - 21:21
News ID: 431656
فونت
شام کے صوبے قنیطرہ میں ہونے والے ایک دہشت گردانہ حملے میں کم سے کم نو عام شہری جاں بحق اور بتیس دیگر زخمی ہو گئے۔
دہشت گرد

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صوبہ قنیطرہ کے حضر ٹاؤن میں ہونے والا یہ کار بم دھماکہ جبہت النصرہ نامی دہشت گرد گروہ نے کیا۔

رپورٹ کے مطابق حملے میں زخمی ہونے والے متعدد افراد کی حالت تشویش ناک ہے جس کے پیش نظر مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

 خـبروں میں کہا گیا ہے کہ دھماکہ خیز مواد کی حامل یہ گاڑی شام اور مقبوضہ فلسطین یعنی اسرائیل سے ملنے والی سرحد سے شام میں داخل ہوئی تھی۔

کار بم دھماکے کے فورا بعد جبہت النصرہ کے دہشت گردوں نے حضرٹاؤن پر حملے بھی کیے۔

واضح رہے کہ شام کے صوبے قنیطرہ کے متعدد علاقوں میں دہشت گرد گروہ جبہت النصرہ کے عناصر موجود ہیں اور اسرائیل کے راستے انھیں ہر قسم کی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬