05 November 2017 - 12:16
News ID: 431674
فونت
سید اسد عباس نقوی :
سید اسد عباس نقوی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ شہباز شریف اور رانا ثناء اللہ یہ جان لیں کہ ابھی تو پاکستانی قوم نے ان سے سانحہ ماڈل ٹاؤن کا بدلہ لینا ہے ۔
 سید ناصرعباس شیرازی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید ناصرعباس شیرازی کے پنجاب حکومت کے ہاتھوں اغواء کے خلاف پریس کلب  لاہورتا وزیر اعلیٰ ہاوس نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری امور سیاسیات سید اسد عباس نقوی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ شہباز شریف اور رانا ثناء اللہ یہ جان لیں کہ ابھی تو پاکستانی قوم نے ان سے سانحہ ماڈل ٹاؤن کا بدلہ لینا ہے ۔

شیعہ قوم کسی صورت بھی ناصر شیرازی اور دیگر بے گناہ جوانوں کی غیر قانونی حراست پر چپ بیٹھنے والی نہیں اور ہم رانا ثناءاللہ کا پھانسی گھاٹ تک پیچھا کریں گے۔

 ہم پاکستانی اداروں کو آگاہ کرتے ہیں کہ کسی صورت بھی حکومتی ظلم و بربریت کو برداشت نہیں کیا جائے گا،اگر ملک میں جمہوریت کو بچانا ہے تو ناصر شیرازی کی بازیابی کے لیے سنجیدہ اقدامات اٹھانے ہوں گے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬