اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل :
سلامتی کونسل نے اپنے ایک بیان میں میانمار میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل نے متفقہ بیان میں میانمار کی حکومت پر زور دیا ہےکہ وہ روہنگیا مسلمانوں کے خلاف فوجی کارروائی بند کرے اور بے دخل کئے گئے لاکھوں مسلمانوں کو وطن لوٹنے دے۔
سلامتی کونسل کی جانب سے میانمار میں جاری تشدد کی بھی پرزور مذمت کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ حالیہ مہینوں کے دوران میانمار کے صوبے راخین میں جاری وحشیانہ حملوں اور جارحیت کے نتیجے میں لاکھوں روہنگیا مسلمان اپنی جان بچا کر بنگلہ دیش فرار ہو گئے ہیں۔
میانماری فوج اور اس ملک کے انتہا پسند بدھسٹوں کے وحشیانہ حملوں کے نتیجے میں جسے اقوام متحدہ نے بھی قومی تطہیر سے تعبیر کیا ہے، چھے ہزار سے زائد روہنگیا مسلمان جاں بحق اور آٹھ ہزار سے زائد دیگر زخمی ہو چکے ہیں جبکہ آٹھ لاکھ کے قریب روہنگیا مسلمانوں نے بنگلہ دیش میں پناہ لے رکھی ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے