اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا مطالبہ :
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے حکومت میانمار سے صوبہ راخین میں فوجی آّپریشن بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے پچھلے دس ہفتے سے صوبہ راخین میں جاری تشدد اور بدامنی کو مسلمانوں کا نسلی تصفیہ قرار دیا ہے۔
سلامتی کونسل نے صوبہ راخین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت میانمار سے انسانی حقوق کے عالمی ضابطوں کی پاسداری کا مطالبہ کیا ہے۔
صوبہ راخین میں مسلمانوں کے خلاف میانمار کی فوج کے تازہ حملوں میں کم سے کم چھے ہزار مسلمان جاں بحق اور آٹھ ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔
چھے لاکھ کے قریب روہنگیا مسلمان میانمار سے فرار ہوکر بنگلہ دیش کی سرحدوں پر قائم عارضی کیمپوں میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے