سیکڑوں امن پسند لوگوں نے اسرائیلی صدر کے دورہ اسپین کے خلاف دارالحکومت میڈرڈ میں مظاہرہ کیا ہے ۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سیکڑوں کی تعداد میں امن پسند لوگ میڈرڈ کی بلدیہ کے سامنے جمع ہوئے اور انہوں نے اسرائیلی صدر ریوبین ریولین کے دورے کے خلاف نعرے لگائے۔
یہ مظاہرہ عین اس وقت کیا گیا جب میڈرڈ کی میئر مانوئیلا کارمینا اپنے دفتر میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران شہر کی چابی اسرائیلی صدر کو پیش کر رہی ہیں۔
اس سے پہلے امن پسند ہسپانوی شہریوں نے میڈرڈ کی میئر کے نام اپنے کھلے خط میں خبردار کیا تھا کہ وہ صیہونی حکومت کی پینگین بڑھانے کوشش نہ کریں اور شہر کی چابی کسی ایسے شخص کو نہ دیں جس کے ہاتھ بے گناہ فلسطینی بچوں اور شہریوں کے خون سے رنگین ہیں۔
اسپین کے عوام نے بدھ کے روز سینیٹ کی عمارت اور دیگر شہروں میں اسرائیل مخالف مظاہروں کا اعلان کیا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے