رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فرانس کے شہر کلیشی میں مقامی سیاستدانوں نے نماز جمعہ پڑھنے والے مسلمانوں پر حملہ کیا تاہم پولیس نے بر وقت کاروائی کرکے کشیدہ صورتحال پر قابو پالیا اور تصادم کو بڑھنے سے روک دیا۔
200 سے زائد افراد نے نمازیوں کے قریب آکر اونچی آواز میں قومی ترانہ بجایا اور انہیں دھکے دیئے جس پر مسلمان مشتعل ہوگئے۔
نماز جمعہ ادا کرنے والے مسلم فرانسیسی رہنما کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس نماز جمعہ کی ادائیگی کے لئے کوئی متبادل جگہ نہیں، شہر میں ایک ہی ہال مسلمانوں کے لئے مخصوص تھا لیکن وہ بھی رواں برس مارچ میں واپس لے لیا گیا جس کی وجہ سے ہم سڑک پر نماز ادا کرنے پر مجبور ہوئے۔
مسلم رہنما کا کہنا تھا کہ نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران مقامی سیاستدانوں نے نہ صرف ہماری نماز میں خلل ڈالنے کی کوشش کی بلکہ نمازیوں کے قریب آکر اونچی آواز میں قومی ترانہ گایا اور دھکے دیئے گئے جس کی وجہ سے فرانس کے مسلمانوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/