
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے پاکستان کی موجودہ صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انصاف کا سورج طلوع ہونے کے قریب ہے۔
انہوں نے بیان کیا : شریف خاندان کی کرپشن بے نقاب ہو چکی، سابق نااہل وزیراعظم نواز شریف کا سورج ڈوبتا ہوا دیکھ رہا ہوں۔
ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ اگلے ہفتے وہ پاکستان واپس آ رہے ہیں، پاکستان پہنچ کر وہ آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔
ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے پارلیمنٹ میں جھوٹ بولا تھا، جھوٹ بولنے والے پر اللہ کی پکڑ ضرور آتی ہے لہذا نواز شریف اپنے کرتوتوں کی وجہ سے اللہ کی پکڑ میں آ چکا ہے، نواز شریف کو سزا ملنے میں دیر تو ہو سکتی ہے لیکن وہ کسی صورت بھی سزا سے نہیں بچ سکتے۔
سانحہ ماڈل ٹاؤن پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مجرم سزا سے نہیں بچ سکتے، ماڈل ٹاؤن کے مظلومین اور شہداء کو انصاف ضرور ملے گا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/