12 November 2017 - 22:46
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 431774
فونت
محمد علی الحوثی :
یمن کی سیاسی کونسل کے سربراہ نے یمن کی الحدیدہ بندرگاہ پر سعودی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر سعودی عرب نے یمن کی بندرگاہ پر حملوں کو نہ روکا تو سعودی عرب کے تیل کے جہازوں کو میزائلوں سے نشانہ بنایا جائےگا۔
محمد علی الحوثی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی سیاسی کونسل کے سربراہ محمد علی الحوثی نے یمن کی الحدیدہ بندرگاہ پر سعودی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر سعودی عرب نے یمن کی بندرگاہ پر حملوں کو نہ روکا تو سعودی عرب کے تیل کے جہازوں کو میزائلوں سے نشانہ بنایا جائےگا۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے اگر الحدیدہ پر حملے جاری رکھے تو سعودی عرب کو اس کے سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے۔

واضح رہے کہ یمنی عوام کے قتل عام کی غرض سے اس غریب عرب ملک پر سعودی عرب کی وحشیانہ جارحیت کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور اس جارحیت کے جواب میں یمنی فوج اورعوامی رضاکار فورس نے بھی اپنے میزائل حملوں کا دائرہ وسیع کرنا شروع کردیا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬