13 November 2017 - 09:22
News ID: 431785
فونت
حجت الاسلام سید سبطین حیدر سبزواری:
لاہور میں عزاداری کونسل کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ایس یو سی پنجاب کے صدر نے کہا کہ چہلم کے جلوس ہائے عزا مجموعی طور پُرامن رہے ہیں، جس پر سکیورٹی اداروں کے کردار کو سراہتے ہیں مگر ملت جعفریہ میں محرم الحرام اور صفر کے دوران عزاداری سیدالشہداء کے انعقاد پر جھوٹی ایف آئی آرز کے اندراج پر تشویش پائی جاتی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کسی گھمنڈ میں ہیں، جنہیں شاید معلوم نہیں کہ ہم نے قربانیاں دے کر بھی محبت اہلبیتؑ کا دامن چھوڑا، مقدمے اور جیلیں ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں۔
حجت الاسلام سید سبطین حیدر سبزواری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پنجاب کے صدر حجت الاسلام سید سبطین حیدر سبزواری نے چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے پُرامن انعقاد پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ عزاداری یزیدیت سے اظہار بیزاری اور تبلیغ مقصد کربلا ہے، یہ کار زینبی 14 سو سال سے جاری ہے، غیر آئینی ریاستی حربے ہمیں مجالس عزا اور ماتمی جلوسوں سے نہیں روک سکتے۔

لاہور میں عزاداری کونسل کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے حجت الاسلام سید سبطین حیدر سبزواری نے کہا کہ چہلم کے جلوس ہائے عزا مجموعی طور پُرامن رہے ہیں، جس پر سکیورٹی اداروں کے کردار کو سراہتے ہیں مگر ملت جعفریہ میں محرم الحرام اور صفر کے دوران عزاداری سیدالشہداء کے انعقاد پر جھوٹی ایف آئی آرز کے اندراج پر تشویش پائی جاتی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کسی گھمنڈ میں ہیں، جنہیں شاید معلوم نہیں کہ ہم نے قربانیاں دے کر بھی محبت اہلبیتؑ کا دامن چھوڑا، مقدمے اور جیلیں ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں۔

انہوں نے کہا کہ آئینی اور شہری حق سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوں گے، ریاستی رکاوٹوں اور مشکلات کے باوجود عزاداری جاری رکھنے کیلئے پُرعزم ہیں، چاہے جتنی بھی بھاری قیمت ہی کیوں نہ ادا کرنی پڑے۔

حجت الاسلام  سبزواری نے کہا کہ عزاداری میں حکومت پارٹی بننے کی بجائے سہولیات فراہم کرکے اپنا فرض ادا کرے، اس پر کسی قسم کی قدغن ناقابل برداشت ہے۔ پنجاب کے مختلف مقامات پر چار دیواری کے اندر ہونیوالی مجالس میں بھی رکاوٹیں کھڑی کی گئیں، جو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ پولیس نے مختلف اضلاع میں مجالس منعقد کروانے پر جتنی ایف جھوٹی ایف آئی آرز درج کی ہیں، انہیں فی الفور واپس لیا جائے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬