رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب الله کی مرکزی کونسل کے رکن حجت الاسلام شیخ نبیل قاووق نے الخیام لبنان کی امام بارگاہ میں ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل ، لبنان پر حملے کے نتیجہ سے بخوبی آگاہ ہے ۔
انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ غاصب صھیونیت میں مزید ہار برداشت کرنے کی توانائی نہیں ہے کہا: کوئی بھی طوفان چاہئے جتنا بڑا ہو اور جتنا طاقتور ہو اس میں حزب اللہ اور لبنان کی اسلامی مزاحمت کو توڑنے یا پیچھے ڈھکیلنے کی طاقت موجود نہیں ہے ۔
حجت الاسلام شیخ قاووق نے یاد دہانی کی: حزب اللہ ہر دور سے زیادہ آج دشمن کا منھ توڑ جواب دینے کے لئے آمادہ و تیار ہے ، اور پیروزیوں کی تعداد میں ایک اور پیروزی کو بڑھانے سے کوئی بھی چیز نہیں روک سکتی ۔
حزب الله کی مرکزی کونسل کے رکن نے تکفیریوں کے مقابل استقامت کی پیروزی کی مبارکباد پیش کی اور کہا: گذشتہ روز الدبشه میں اور آج دیرالزور، المیادین اور عراق و شام کے مشترکہ حدود میں لہرانے والا پرچم اس بات کی کھلی نشانی ہے ۔
انہوں نے واضح طور سے کہا: استقامت کو ملنے والی ہر پیروزی ، دشمن کے دل میں خوف و ہراس کا سبب بنتی ہے اور اسرائیل جیسے دشمن کو پر قسم کی چڑھائی سے روک دیتی ہے ۔/۹۸۸/ ن ۹۷۸