14 November 2017 - 22:28
News ID: 431810
فونت
امریکہ کے سابق نائب صدر :
جوبائیڈن نے کہا ہے کہ ٹرمپ کے آنے سے ملکی سیاسی نظام خطرے میں پڑ گیا ہے اور عوام اس صورت حال سے سخت پریشان ہیں۔
جوبائیڈن

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے سابق نائب صدر جو بائیڈن نے سی بی ایس ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ امریکی تاریخ میں آج تک ٹرمپ جیسا کوئی صدر نہیں گزرا اور انہیں امید ہے کہ آئندہ بھی کوئی ایسا شخص امریکہ کا صدر نہیں بنے گا۔

جوبائیڈن نے کہا کہ ڈیموکریٹ اور ریپبلکن، دونوں پارٹیوں کے اراکین ٹرمپ کے عہدہ صدارت کے نتائج سے سخت خوفزدہ ہیں۔

امریکہ کے سابق نائب صدر نے ٹرمپ انتظامیہ سے امریکی عوام کو درپیش خطرات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کے آنے سے امریکی سیاسی نظام، خطرے میں پڑ گیا ہے اور عوام اس صورت حال سے سخت پریشان ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬