16 November 2017 - 21:50
News ID: 431833
فونت
دہشت گرد گروہ داعش نے ہندوستان کے ریاست کیرالا میں دہشت گردانہ حملے کی دھمکی دی ہے۔
 داعش

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے قومی تحقیقاتی ادارے نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ دہشت گرد گروہ داعش نے ریاست کیرالا میں ہندوؤں کی مذہبی یاترا کے دوران دہشت گردانہ حملے کی دھمکی دی ہے۔

ریاست کیرالا میں ہندوؤں کا مذہبی تہوار آئندہ ماہ ہونےوالا ہے۔

ہندوستان میں داعش سے وابستہ گروہ اب تک کئی بار دہشت گردانہ حملوں کی دھمکیاں دے چکے ہیں۔

ہندوستان کے قومی تحقیقاتی ادارے کا کہنا ہے کہ اس وقت تقریبا ایک سو ہندوستانی شہری داعش کی صفوں میں شامل ہیں۔

ہندوستان کی سیکورٹی فورس اب تک متعدد نوجوانوں کو داعش کے ساتھ رابطے کے شبہے میں گرفتار بھی کرچکی ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬