16 November 2017 - 22:27
News ID: 431841
فونت
مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل کے اغواءکیس کی لاہور ہائی کورٹ میں چوتھی سماعت ، پولیس ۱۵ویں روز بھی ناصرشیرازی کوعدالت میں پیش کرنے میں ناکام ۔
 سید ناصرعباس شیرازی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصرشیرازی ایڈوکیٹ کے اغواءکیس کی لاہور ہائی کورٹ میں چوتھی سماعت ، پولیس 15ویں روز بھی ناصرشیرازی کوعدالت میں پیش کرنے میں ناکام ۔

جسٹس قاضی محمد امین کا شدید اظہار برہمی، مغوی کی عدم بازیابی اور پولیس کے غیر سنجیدہ رویئے پر سخت احکامات جاری کرنے کا عندیہ۔

تفصیلات کے مطابق ناصر شیرازی اغواء کیس کی سماعت آج16نومبربروز بدھ کی  صبح لاہور ہائی کورٹ میں جسٹس قاضی محمد امین کی عدالت میں ہوئی ، سماعت کے دوران سی سی پی او لاہور امین وینس نے ایک بار پھر عدالت کے سامنے اپنی معذوری ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہم ناصر شیرازی کا پتہ نہیں چلا سکے لہٰذا ہمیں مزید مہلت دی جائے ۔

معزز جج نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی دار الحکومت سے بندہ غائب ہو جاتا ہے اور پولیس کے حکام ٹس سے مس نہیں ہو رہے، پولیس ایک محکمے کا نام ہے اور ایک بندہ بازیاب نہیں کرواسکی۔

عدالت ابھی تک صرف ہدایات جاری کررہی ہے، اگرعدالت نے بازیابی کیلئے احکامات جاری کیئے تواس کے نتائج بھی بھگتنے پڑیں گے، ایسے غیر سنجیدہ رویئے پر  جسٹس قاضی محمد امین نے تمام سرکاری ایجنسیوں کے حکام کو  عدالت طلب کرتے ہوئے سماعت 22نومبرتک سماعت موخر کردی ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬