‫‫کیٹیگری‬ :
18 November 2017 - 23:32
News ID: 431871
فونت
مبشر حسن:
ایم ڈبلیو ایم اور آئی ایس او کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہا کہ ناصر شیرازی کی جبری گمشدگی نے نواز شریف، شہباز شریف، حمزہ شہباز اور رانا ثناء اللہ سمیت ن لیگ کی سیاہ کرتوتوں سے پردہ اٹھا دیا ہے، آرمی چیف ناصر شیرازی کی فی الفور بازیابی کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔
سید مبشر حسن

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل مبشر حسن اور آئی ایس او کراچی کے صدر محمد یٰسین نے کہا ہے کہ ناصر شیرازی کی جبری گمشدگی پر ملت جعفریہ خاموش نہیں بیٹھے گی، کراچی پریس کلب پر شیعہ قوم کی بڑی تعداد ناصر شیرازی کی بازیابی کیلئے آواز حق بلند کرے گی، ناصر شیرازی کو رانا ثناء اللہ کی قید سے بازیاب نہ کرایا گیا تو گورنر ہاؤس سندھ کے راستے سب نے دیکھ رکھے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم ڈبلیو ایم اور آئی ایس او کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر محمد عباس، صادق جعفری، میر تقی ظفر،  اظہر نقوی سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ 

مبشر حسن نے کہا کہ پنجاب حکومت نے اپنی شیعہ دشمنی پر مبنی پالیسی سے یہ ثابت کردیا ہے کہ ن لیگ پاکستان میں داعش کی سب سے بڑی سہولت کار ہے، ناصر شیرازی کی جبری گمشدگی نے نواز شریف، شہباز شریف، حمزہ شہباز اور رانا ثناء اللہ سمیت ن لیگ کی سیاہ کرتوتوں سے پردہ اٹھا دیا ہے۔

مبشر حسن نے کہا کہ وطن کے باوفا بیٹے ناصر شیرازی کا جرم یہ ہے کہ اس نے ملک کے غدار ن لیگ کی عدلیہ کو تقسیم کرنے کی سازش کو آشکار کیا، پاکستان میں شیعہ سنی اتحاد کیلئے شب و روز کوشاں رہا اور شیعہ مظلوم لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے جدوجہد کرتا رہا۔

مبشر حسن نے اعلان کیا کہ مجلس وحدت مسلمین اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے تحت 19 نومبر بروز اتوار بوقت ساڑھے تین بجے دن کراچی پریس کلب پر ناصر شیرازی کی بازیابی کیلئے بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔ ایم ڈبلیو ایم رہنما نے آرمی چیف جنرل قمر باجوہ اور چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کی کہ وہ ناصر شیرازی کو فی الفور بازیابی کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬