‫‫کیٹیگری‬ :
18 November 2017 - 23:59
News ID: 431873
فونت
آیت الله بشیر نجفی:
مراجع تقلید نجف اشرف میں سے آیت الله بشیر نجفی نے کہا: طلاب تحصیل علم کو تحصیل دنیا پر مقدم جانیں ۔
آیت الله بشیر نجفی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید نجف اشرف میں سے آیت الله بشیر نجفی نے جنوبی آفریقا اور شام کے شیعوں سے نجف اشرف میں موجود اپنے دفتر میں ملاقات کو گفتگو میں علاقہ کے حالات کا تجزیہ کیا اور ان سے راہ راست پر چلنے کی تاکید کی ۔

حضرت آیت الله نجفی نے اس ملاقات میں کہا: طلاب تحصیل علم دین کے مسئلہ کو تمام دنیاوی مسائل پر مقدم جانیں اور تقریب الھی کی جانب قدم اٹھائیں کہ اس کے بغیر دین کی حقیقی تعلیمات تک پہونچا آسان نہیں ۔

انہوں نے مزید کہا: طلاب علم دین ، حوزوی تعلیمات حاصل کر کے قران کریم و احادیث اهل بیت (ع) سے آشنائی حاصل کریں اور انہیں معاشرے میں پھیلائیں ۔

اس مرجع تقلید نے اهل بیت (ع) کی منزلت کی جانب اشارہ کیا اور کہا: اهل بیت (ع) نے امت کو جهل، ظلم و دشمنی سے نجات دلائی ہے ۔

انہوں نے مزید کہا: حوزه علمیه نجف اشرف کا دین اسلام کی حقیقی تعلیمات کو نشر کرنے میں اہم کردار رہا ہے ۔

حضرت آیت الله نجفی نے ائمه اطهار (ع) کی زیارتوں کو تقوائے الھی اور معاشرہ کی اصلاح کا سبب جانا اور کہا: مومن اهل بیت (ع) کا حقیقی پیرو اور آپ کا مبلغ رہے ۔

انہوں نے واضح طور سے کہا: تمام عراقی پارٹیاں اور تحریکیں قومی اتحاد و یکجہتی میں کوشاں رہیں ۔/۹۸۸/ ن۹۷۸

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬