18 November 2017 - 23:20
News ID: 431868
فونت
لبنان کے وزیر اعظم سعد حریری نے اپنے ملک کے صدر میشل عون سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ آئندہ چند دنوں میں بیروت واپس پہنچ جائیں گے۔
سعد حریری

رسا نیوز ایجنسی کی المیادین ٹی وی سے رپورٹ کے مطابق، لبنان کے وزراعظم سعد حریری، ہفتے کے روز سعودی عرب سے فرانس کے دارالحکومت پیرس پہنچے ہیں۔

پیرس میں ہفتے کے روز لبنان کے وزیر اعظم سعد حریری کے دفتر کے سربراہ نادر الحریری اور لبنان کے وزیر داخلہ نہاد منشوق نے ان سے ملاقات بھی کی ہے۔
جس کی تفصیل نہیں بتائی گئی ہے۔

واضح رہے کہ لبنان کے وزیر اعظم سعد حریری نے چار نومبر کو ریاض پہنچ کر پراسرار طور پر پہلے سے تحریر شدہ استعفی کا متن پڑھتے ہوئے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔

لبنانی حکام منجملہ اس ملک کے صدر میشل عون کا کہنا ہے کہ حریری کو ریاض میں زیرحراست رکھا گیا اور انھیں مستعفی ہونے پر مجبور کیا گیا۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬