‫‫کیٹیگری‬ :
18 November 2017 - 23:54
News ID: 431872
فونت
حزب الله لبنان کے اہم رکن:
حزب الله لبنان کی سیاسی کونسل کے رکن نے سعودی سامراج کے مقابل ملت یمن کی پیروزی حتمی جانا ۔
حجت الاسلام سید ابراهیم امین السید

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب الله لبنان کی سیاسی کونسل کے رکن حجت الاسلام سید ابراهیم امین السید نے بعلبک کے حسینیہ امام خمینی(ره) میں ہونے والے پروگرام میں کہا: علاقہ عظیم تبدیلی سے روبرو ہے کہ داعش کے نابودی ان میں سے ایک ہے ، البتہ یہاں پر فقط داعش ہی کو شکست نہیں ملی بلکہ اس کے حامی ممالک کو بھی کھلی شکست ملی ہے ۔

انہوں نے داعش کو صھیونی مقاصد کی تکمیل کا وسیلہ جانا اور کہا: داعش کی شکست سے علاقہ کو ایک واضح سیاسی پیغام ملا ہے ، کیوں اس کی نابودی سیاسی پروجیکٹ کی نابودی کا سبب ہے ۔

سرزمین لبنان کے اس عالم دین نے کہا: سعودیہ ، یمن کے خلاف اپنے تمام وسائل کو بروئے کار لائے ہوئے مگر ابھی تک اپنے کسی بھی مقصد میں کامیاب نہیں ہوسکا ہے ، فقط یمن کے مرد و عورت ، بچوں اور بوڑھوں کے قتل عام میں مصروف ہے نیز بھوک مری اور وباوں کے پھیلنے کا وسیلہ رہا ہے ۔

انہوں نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ یقینا ملت یمن سعودی سامراج پر پیروز ہوکر رہے گی کہا: سعودیہ یمن کے بعد ایک ایسے مکان کی تلاش میں تھا جہاں اپنی ہار کے نقشے کو جامہ عمل پہنا سکے اسی مقصد سے لبنان میں وارد ہونا چاہ رہا تھا ۔

حجت الاسلام امین السید مزید کہا: سعد الحریری کو احضار کیا جانا اور انہیں استعفا پر مجبور کرنے کا مقصد یہ تھا کہ سعودیہ دنیا کے کانوں تک یہ بات پہونچانا چاہتا تھا کہ لبنان کی تقدیر اس کے ہاتھوں میں ہے مگر اسے ایک بار پھر ناکامی ملی ۔

انہوں نے تاکید کی : لبنان کے صدر جمھوریہ میشل عون وہ مقتدر انسان تھے جنہوں سعودیہ کی چالبازیوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور ملک کو ویران ہونے سے بچا لیا جیسا کہ پارلیمںٹ اسپیکر نبیہ بری اور ملک کی ۹۹ پرسنٹ عوام نے بھی متحد ہوکر اس کا مقابلہ کیا ۔ /۹۸۸/ ن۹۷۶

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬