اقوام متحدہ کی تین ایجنسیوں کے سربراہان نے کہا ہے کہ سعودی عرب اوراس کے فوجی اتحاد کے محاصرے کی وجہ سے یمن کے لاکھوں افراد کی موت کا خدشہ ہے۔
رسا نیوز ایجنسی کی رائٹرز سے رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ کی تین ایجنسیوں کے سربراہان نے کہا ہے کہ سعودی عرب اوراس کے فوجی اتحاد کے محاصرے کی وجہ سے یمن کے لاکھوں افراد کی موت کا خدشہ ہے۔
اقوام متحدہ کے مطابق اگر سعودی عرب نے یمن کا محاصرہ ختم نہیں کیا تو اس سے لاکھوں افراد کے مرنے کا خطرہ ہے۔
واضح رہے کہ یمن پر سعودی عرب کی جارحیت اور بربریت کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں 30 ہزآر سے زائد یمنی شہری شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔
سعودی عرب کا کہنا ہے کہ یمن کو اپنے دفاع کا حق نہیں ہے اور ریاض پر یمنی میزائل کے بعد سعودی عرب نے یمن کا ممکل محاصرہ کرلیا ہے جو بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے