18 November 2017 - 23:17
News ID: 431867
فونت
امریکی صدر ٹرمپ نے ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان طے شدہ معاہدے کے بارے میں امریکی وعدوں کی طرف کوئی اشارہ کئے بغیر اعلان کیا ہے کہ ایران سے تیل کی خریداری کی مقدار کم کی جاسکتی ہے۔
ٹرمپ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی صدر ٹرمپ نے ایک بیان میں تاکید کی ہے کہ دیگر ممالک کی تیل اور تیل کی مصنوعات کی برآمدات اس حد تک ہے کہ ایران سے تیل اور تیل کی مصنوعات کی خریداری میں نمایاں طور پر کمی کی جاسکتی ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ نے سولہ نومبر کو ایک بیان میں اپنے ملک کے وزرائے خارجہ، توانائی اور خزانہ کو لکھا ہے کہ وہ دنیا کی معاشی صورت حال، بعض ملکوں کی جانب سے تیل کی پیداوار میں اضافے، دنیا میں توانائی کی پیداوار میں اضافے کی گنجائش اور امریکہ کے اسٹریٹیجک ذخائر کی مقدار کے بارے میں گہرائی کے ساتھ جائزہ لیں۔

امریکی وزیر داخلہ ریان زنک نے بھی حال ہی میں تہران سے واشنگٹن کی دشمنی کے دائرے میں اعلان کیا ہے کہ ایران کی تیل کی آمدنی میں کمی کا منصوبہ بنایا جا سکتا ہے۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ ایٹمی معاہدے کی بنیاد پر امریکہ اس بات کا پابند ہے کہ وہ ایران کے تیل کی فروخت میں کمی کے لئے، کی جانے والی کوششوں کی روک تھام کرے اور تیل کی خریداری، حصول علم، تیل کی فروخت، نقل و حمل، پیٹروکیمیکل مصنوعات اور قدرتی گیس کے سلسلے میں پابندیوں کو معطل کرے۔

واضح رہے کہ ٹرمپ نے ایٹمی معاہدے کے خلاف ہمیشہ ہی زہر اگلا ہے اور وہ اس معاہدے کو ختم کرانے کی کوشش کرتے رہے ہیں حالانکہ انھیں اس سلسلے میں عالمی سطح پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬