رسا نیوز ایجنسی کی المیادین سے رپورٹ کے مطابق، لبنانی حکومت اورعوام نے حزب اللہ کو دہشت گرد قراردینے کے عرب لیگ کے بیانیہ کو سختی کے ساتھ مسترد کردیا ہے۔
عرب لیگ میں لبنانی حکومت کے نمائندے انطوان عزام کا کہنا ہے کہ حزب اللہ لبنان ، لبنانی قوم کی نمائندہ تنظیم ہے جس نے خطے سے دہشت گردی کے خاتمہ کے سلسلے میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔ لبنانی نمائندے نے کہا کہ لبنانی پارلیمنٹ میں حزب اللہ کے نمائندے موجود ہیں ۔
حزب اللہ پر دہشت گردی کے الزام کو ہم سختی سے رد کرتے ہیں کیونکہ یہ بے بنیاد اور جھوٹا الزام امریکہ اور اسرائیل کے اشاروں پر لگایا جارہا ہے ۔ واضح رہے کہ عرب لیگ نے اتوار کو اپنے بیان میں حزب اللہ لبنان پر دہشت گردی کا الزام عائد کیا ہے جسے خود لبنانی حکومت نے مسترد کردیا ہے۔
اس سے قبل سعودی عرب اور اس کے 4 اتحادی ممالک نے قطر پر دہشت گردی کا الزام عائد کرکے اس پر بر ، بحری اور فضائی راستے بند کردیئے ہیں۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰