23 November 2017 - 20:46
News ID: 431932
فونت
اقوام متحدہ میں روس کے سفیر :
اقوام متحدہ میں روس کے سفیر نے شام میں کیمیائی حملوں کی تحقیقات کرنے والی عالمی کمیٹی کو ناکارہ قرار دے دیا۔
 شام میں کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ویسلے نبنزیا نے سلامی کونسل کے غیر اعلانیہ اجلاس کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شام میں کیمیائی حملوں کی تحقیقات کرنے والی عالمی کمیٹی ناکارہ ہو چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مذکورہ کمیٹی نے مشترکہ تحقیقات کے میکینزم کو قابل اعتبار بنا دیا تاہم روس نئے میکینزم کی تیار کے لیے مذاکرات کے لیے تیار ہے۔

روس نے شام کے شہر خان شیخوں میں کیمیائی حملوں کے استعمال کی تحقیقات کی غرض سے سلامتی کونسل میں امریکہ کی پیش کردہ قرارداد کے مسودے کو بھی ویٹو کر دیا تھا۔

روس کا کہنا ہے کہ  عالمی کمیٹی نے شام میں کیمیائی حملوں کی تحقیقات میں روس کی فراہم کردہ دستاویزات اور شواہد کو یکسر نظر انداز کر دیا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬