23 November 2017 - 21:57
News ID: 431941
فونت
جموں و کشمیر دختران ملت کی جنرل سیکریٹری :
جموں و کشمیر دختران ملت نے کہا ہے کہ اسرائیلی صیہونیوں کے ساتھ کشمیریوں کا کسی بھی قسم کا تعلق یا رابطہ اسلام اور امت اور تحریک کشمیر سے غداری کے مترادف ہے۔
اسرائیل

کی جنرل سیکریٹری :

 کے ساتھ کشمیریوں کا کسی بھی قسم کا تعلق اسلام اور امت سے غداری

جموں و کشمیر دختران ملت نے کہا ہے کہ اسرائیلی صیہونیوں کے ساتھ کشمیریوں کا کسی بھی قسم کا تعلق یا رابطہ اسلام اور امت اور تحریک کشمیر سے غداری کے مترادف ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حال ہی میں ایک بھارت اسرائیلی وفد کی کشمیر آمد اور یہاں کچھ افراد سے ملاقات پر تبصرہ کرتے ہوئے دختران ملت کی جنرل سیکریٹری ناہیدہ نسرین نے سخت ردعمل کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کو سمجھنا چاہئے کہ یہ وفد یہود و ہنود اور منافقین پر مشتمل ہے اور یہ لوگ اسلام کے بین دشمن ہیں۔

انہوں نے کہا مسلمانان جموں و کشمیر کو ان واقعات کا سنجیدہ نوٹس لینا چاہئے اور کسی بھی مکر و فریب کے تئیں ہوشیار رہنا چاہیے۔

ناہیدہ نسرین نے کہا کہ کشمیریوں کو ایسے وفود سے ہرگز نہیں ملنا چاہئے۔

پاکستانی عدالت کی طرف سے حافظ سعید کو خانہ نظربندی سے رہا کرنے کے حکم کا خیرمقدم کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ایک قابل ستائش قدم ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬