بحرین کی شاہی حکومت کی نمائشی عدالت نے چھتیس سیاسی مخالفین کو عمر قید اور شہریت منسوخ کرنے کی سزا سنائی ہے۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بحرین اللولو ٹیلی ویژن کے مطابق شاہی حکومت کی نمائشی عدالت نے تین افراد کو عمر قید، تین دیگر کو سات سات سال، ایک شخص کو دس سال اور اٹھائیس افراد کو پانچ پانچ سال اور ایک شخص کو تین سال قید کی سزا سنائی ہے۔
شاہی حکومت کی نمائشی عدالت نے سیاسی محرکات کی بنیاد پر مذکورہ چتھیس افراد کی شہریت سلب کرنے اور ان کی جائدادیں ضبط کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔
بحرین میں فروری دو ہزار گیارہ سے انقلابی تحریک جاری ہے اور اس ملک کے عوام شاہی حکومت کے خاتمے اور مکمل جمہوریت کے قیام کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
بحرین کی شاہی حکومت عوامی مطالبات پورے کرنے کے بجائے سعودی فوجیوں کے تعاون سے مظاہرین کو تشدد کا نشانہ بنا رہی ہے جبکہ عدالتوں کے ذریعے وہسیاسی مخالفین کو دبانے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے