26 November 2017 - 17:24
News ID: 431977
فونت
محبوبہ مفتی :
جموں و کشمیر کی وزیر اعلی نے کہا : ایسے نوجوانوں کی گھرو اپسی کی کوششیں کریں جنہوں نے جنگجوؤں کی صفوں میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔
محبوبہ مفتی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جموں و کشمیر کی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے اعتراف کیا کہ کشمیر میں جاری آزادی حامی احتجاجی لہر کے دوران کچھ غلطیاں سرزد ہوئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے گی کہ معصوم شہریوں بشمول ایک لیکچرار، اے ٹی ایم گارڈ اور بارہ سالہ کمسن جنید کی ہلاکت میں ملوث اہلکاروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

محبوبہ مفتی نے کہا کہ کشمیر میں امن کی بحالی کے بعد تمام تصفیہ طلب مسائل کے حل کے لئے بات چیت کا آغاز کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے ریاستی پولیس سے کہا کہ وہ ایسے نوجوانوں کی گھرو اپسی کی کوششیں کریں جنہوں نے جنگجوؤں کی صفوں میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔

محبوبہ مفتی نے سرینگر میں پولیس یادگاری دن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فوج کو حاصل خصوصی اختیارات والے قانون آرمڈ فورس اسپیشل پاورس ایکٹ کشمیر میں مستقل طور پر نافذ نہیں کیا گیا ہے اور امن کی بحالی کے ساتھ ہی اس قانون کو ہٹالیا جائے گا۔

انہوں نے گذشتہ ہفتے چھرے لگنے سے ہلاک ہونے والے 12 سالہ جنید کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایک کمسن بچے جنید کو ہلاک کیا گیا۔

محبوبہ مفتی نے کہا ’’میں نے اس ہلاکت کے بارے میں بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ سے بات کی اور کہا کہ اس ہلاکت میں ملوث اہلکاروں کو سزا ملنی چاہیے‘‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس کے علاوہ ایک لیکچرار کو مارا گیا۔ ایک اے ٹی ایم سیکورٹی گارڈ کو بھی ہلاک کیا گیا۔ بہت سی چیزیں نہیں ہونی چاہیں تھیں۔ میں اس کا اعتراف کرتی ہوں۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے گی کہ معصوم شہریوں کی ہلاکت میں ملوث اہلکاروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اگر کنبے میں کوئی غلطی کرتا ہے تو اس پورے کنبے کو بچانے کے لئے مذکورہ فرد واحد کو سزا دی جاتی ہے۔ میں اس معاملے کو لیکر بہت سنجیدہ ہوں۔

انہوں نے کشمیر میں انتہائی مہلک ثابت ہونے والی چھرے والی بندوق کے استعمال پر پابندی کو یقینی بنانے کے لئے سیکورٹی فورسز سے تعاون طلب کیا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬