‫‫کیٹیگری‬ :
27 November 2017 - 07:53
News ID: 431991
فونت
پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت نے اسلام آباد میں جاری مذہبی جماعت کے دھرنے کے خلاف طاقت کے استعمال سے گریز پر اتفاق کیا ہے۔
 اسلام آباد میں مذہبی جماعت کا دھرنا

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، میڈیا رپورٹوں کے مطابق پاکستان کے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اورآرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے اسلام آباد میں ایک دوسرے  سے ملاقات کی اور دھرنے کا معاملہ افہام و تفہیم سے طے کرنے پر زور دیا۔

اس رپوٹ میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم اور آرمی چیف نے دھرنا ختم کرنے کے لئے طاقت کا استعمال نہ کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت کے درمیان یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی جب ہفتے کے روز عدالتی حکم پر دھرنا ختم کرانے کے لیے سیکورٹی فورس کی کاروائی کے بعد ملک بھر میں حالات کشیدہ ہو گئے تھے۔

آپریشن کے نتیجے میں مظاہرین اور اہلکاروں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں جن میں سیکورٹی اہلکاروں سمیت دو سو کے قریب افراد زخمی ہو گئے تھے۔

اسلام آباد سے آمدہ خبروں میں کہا گیا ہے کہ سول انتظامیہ نے صورت حال کو قابو میں کرنے کے لیے فوج کو طلب کر لیا جبکہ دھرنا گاہ کے اطراف میں رینجرز کے اہلکارون کو تعنیات کر دیا گیا۔

کراچی اور لاہور سمیت پاکستان کے مختلف شہروں میں دھرنے آپریشن کے خلاف شروع ہونے والا احتجاج کا سلسلہ اتوار کو بھی جاری تھا۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬