رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ہفتے کے روز تہران میں یورپی پارلیمان میں ایران کے ساتھ رابطہ گروپ کے سربراہ یانوش لیوان ڈوسکی سے گفتگو میں یورپی یونین کو ایران کا اہم شریک قرار دیا۔ انہوں نے ایٹمی معاہدے کے تمام فریقوں کی جانب سے اس معاہدے کی تمام شقوں پر مکمل طور پر عمل درآمد کئے جانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ایٹمی معاہدے سے دونوں فریقوں کو فائدہ اٹھانا چاہئے۔
اس ملاقات میں یورپی پارلیمان میں ایران یورپی یونین رابطہ گروپ کے سربراہ یانوش لیوان ڈوسکی نے بھی تمام ملکوں کی جانب سے ایٹمی معاہدے پر عمل کئے جانے کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے اس معاہدے کو صبر و بردباری اور تمام مذاکرات کاروں کی سفارتی کوششوں کا نتیجہ قرار دیا اور تاکید کے ساتھ کہا کہ ایٹمی معاہدے کا ثمرہ و نتیجہ نمایاں طور پر سامنے آنا چاہئے۔
فریقین نے اسی طرح ایران اور یورپی یونین کے درمیان تعاون کے فروغ کے طریقوں، ایٹمی معاہدے اور علاقے کی صورت حال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔/۹۸۸/ ن۹۴۰