28 November 2017 - 19:21
News ID: 432012
فونت
مشیگن یونیورسٹی کے ممتاز استاد :
محمد ایوب نے کہا : محمد بن سلمان امریکہ و اسرائیل کے تعاون سے اپنے ناپاک عزائم کو حزب اللہ کے خلاف عملی جامہ پہنانے کی کوشش کررہا ہے۔
 اس دور کا یزید

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صوبہ مشیگن یونیورسٹی کے ممتاز استاد "  محمد ایوب " نے نیشنل اینٹرسٹ میں اپنے ایک مقالہ میں سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان کے انتخاب کو یزید بن معاویہ کے انتخاب سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا ہے سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان  اس دور کے یزید ہیں جو مشرق وسطی میں شیعہ مسلمانوں کے خلاف ایک نئی جنگ مسلط کرنا چاہتے ہیں۔

مشیگن یونیورسٹی کے ممتاز استاد "  محمد ایوب " نے واقعہ  کربلا کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یزید 33 سالہ اموی خلیفہ تھا جس نے علی (ع)  کے شیعوں اور اہلبیت علیھم السلام کے قتل کا بھیانک منصوبہ بنایا اور اپنی ہزاروں سپاہ کے ساتھ حضرت امام حسین علیہ السلام کے بہتر ساتھیوں کو بے رحمی کے ساتھ شہید کردیا۔

مشیگن یونیورسٹی کے استاد نے سعودی عرب کے 33 سالہ ڈکٹیٹر ولیعہد محمد بن سلمان کو یزیدی خصائل اور صفات کا حامی قراردیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کے جدید ولیعہد نے بھی حسینی شیعوں کے خاتمہ کا عزم کررکھا ہے اور اس سلسلے میں وہ عملی اقدام بھی انجام دے رہا ہے ۔

انہوں نے کہا: وہ کربلا کے واقعہ کی تکرار کرنا چاہتا ہے ۔ وہ لبنان کی چھوٹی سی شیعہ ملیشیا تنظیم حزب اللہ  کو ختم کرنے کا عزم کرچکا ہے اور اس سلسلے میں محمد بن سلمان امریکہ و اسرائیل کے تعاون سے اپنے ناپاک عزائم کو حزب اللہ کے خلاف عملی جامہ پہنانے کی کوشش کررہا ہے محمد بن سلمان  نے امریکی اشاروں پر 41 ممالک پر مشتمل ایک فوجی لشکر بھی تیار کیا ہے جو یزیدی لشکر ثابت ہوسکتا ہے۔ حزب اللہ لبنان حسینی لشکر کا ایک چھوٹا سا دستہ ہے۔

مشیگن یونیورسٹی کے استاد کا کہنا ہے کہ حزب اللہ کے خلاف پہلی قربانی سعد حریری کی ہوئی  کیونکہ سعودی عرب نے سعد حریری کو لبنان میں حزب اللہ کے ساتھ ملکر قومی حکومت تشکیل دینے کی سزا دی اور اسے استعفی دینے پر مجبور کیا ۔ سعد حریری سعودی عرب سے خطیر رقم لینے کے باوجود حزب اللہ کے خلاف  سعودی عرب کے منصوبے کو عملی جامہ پہنانے میں ناکام رہا ، اس لئے سعودی عرب نے اس سے استعفی مانگ لیا اور یہ لبنانی عوام اور حکومت کی آشکارا توہین تھی۔

مشیگن یونیورسٹی استاد نے کہا کہ آجکل سعد حریری کے حزب اللہ کے خلاف بیانات سعودی عرب کے ناپاک عزائم کا حصہ ہیں۔

محمد ایوب کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان کے ایران کے خلاف اشتعال انگیز بیانات بھی اس کی شیعوں کے خلاف معاندانہ پالیسی کا حصہ ہیں۔ اگر محمد بن سلمان نے ذہانت اور علاقائی شرائط کا درست اندازا نہ لگایا تو اسے یزید بن معاویہ کی طرح  تاریخی شکست کا سامنا کرنا پڑےگا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬