رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مفسر عصر حضرت آیت الله جوادی آملی نے اپنی تفسیر قران کریم کی نشست میں جو مسجد آعظم قم میں سیکڑوں طلاب و افاضل حوزہ علمیہ قم میں شرکت میں منعقد ہوئی کہا : آج کا دن ، امام عصر (ارواحنا فداه) کی آغاز امامت کا دن ہے جس کی ہم حضرت (عج) کی خدمت میں مبارکباد پیش کرتے ہیں اور پروردگار متعال سے آپ کے ظھور کی تعجیل کی دعا کرتے ہیں تاکہ حضرت (عج) قران و عترت کو اس معاشرے کے سامنے بخوبی پیش کرسکیں ۔
انہوں نے بیان کیا: اتحاد اسلامی کا قیام شیعہ و سنی دونوں ہی کی ذمہ داری ہے ، نهج البلاغہ میں حضرت امیر المومنین علی علیہ السلام فرماتے ہیں کہ میں جو بات کہنے جا رہا ہوں وہ کوئی تاریخ نہیں ہے کہ جس سے یہ سمجھ میں آئے کہ میں ماضی کے حالات سے باخبر ہوں بلکہ عصر حضرت آدم علیہ السلام سے لیکر رہتی دنیا تک «من الآن الي الابد» کے لئے یہ بات کہ رہا ہوں کہ اختلاف کرکے کوئی بھی ملت کامیاب نہیں ہوئی «إِنَّ اللَّهَ سُبْحَانَهُ لَمْ يُعْطِ أَحَداً بِفُرْقَةٍ خَيْراً مِمَّنْ مَضَي وَ لاَ مِمَّنْ بَقِيَ » حضرت امیر علیہ السلام اسے ایک الھی سنت کے عنوان سے بیان کر رہے ہیں اور فرما رہے ہیں کہ آنے والی امت کا حشر بھی یہ ہوگا ۔
حوزہ علمیہ قم کے معروف استاد نے مزید کہا: حضرت نے ایک خط میں تحریر کیا کہ آگاہ رہو کہ ملت اسلامیہ میں کوئی بھی مجھ جیسا یا مجھ سے بہتر نہیں ہے جو ملت کو اتحاد کی جانب دعوت دے سکے ، حضرت نے فرمایا «لَيْسَ رَجُلٌ فَاعْلَمْ أَحْرَصَ [النَّاسِ] عَلَي جَمَاعَةِ أُمَّةِ مُحَمَّدٍ صَلَّي الله عَلَيه و آلِهِ و سَلَّم وَ أُلْفَتِهَا مِنِّي» میں نے اتحاد کے لئے اپنے حق سے کہ جو « حکومت علي المسلمين» چشم پوشی کی «مَخَافَةَ أَنْ يَرْتَدَّ النَّاس» ، اتحاد کو الھی سنت جانتا ہوں اور تمہیں بھی اس سنت الھی سے باخبر کررہا ہوں ، ماضی میں بھی یہی تھا اور مستقبل میں بھی رہے گا کہ اختلاف کے زیر سایہ کوئی بھی امت کامیاب نہیں ہوسکی ، میں کوئی تاریخ بیان نہیں کررہا ہوں بلکہ سنت الھی سے تمہیں آگاہ کررہا ہوں ۔
حضرت آیت الله جوادی آملی نے بیان کیا: صاحب کتاب جواهرالکلام علامہ شیخ محمد حسن نجفی فرماتے ہیں کہ ائمہ علیھم السلام نے شیعت کی خوب رھبری کی اور اس مذھب کی حفاظت کی ، مگر افسوس آج ہم ٹکڑے ٹکڑے ہو رہے ہیں ، چار امامی شیعہ ہیں تو پانچ امامی شیعہ ہیں تو شش امامی شیعہ ہیں تو ہفت امامی شیعہ ہیں ، یقینا یہ لوگ اہل بیت علیھم السلام کے مخالف ہیں ، صاحب کتاب جواهرالکلام کا کہنا ہے کہ ائمہ نے اپنے فتوے کے ذریعہ سے سیاسی رھبریت اور شیعت کا تحفظ کیا ۔/۹۸۸/ ن ۹۷۱