رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے منگل کی رات براہ راست نشر ہونے والے ٹی وی انٹرویو میں دہشتگردی کے خلاف جنگ میں عراق اور شام کے لئے ایران کی مدد و حمایت اور اسی طرح عراقی کردستان کے مسئلے پر ایران،عراق اور ترکی کے تعاون کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران علاقے میں امن و امان بحال کرنے کی کوشش میں ہے۔
صدر روحانی نے کہا کہ ایران، یورپی یونین اور روس کے درمیان اچھے تجارتی اور بین الاقوامی تعلقات قائم ہیں اور سعودی عرب جیسے ایک دو ممالک کو چھوڑ کرآج ہم علاقائی ممالک بالخصوص ترکی، عراق، افغانستان، پاکستان اور قطر کے ساتھ دوستانہ تعلقات رکھتے ہیں.
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سعودی عرب خطے سمیت قطر، عراق، شام اور لبنان میں اپنی ناکامیوں اور اس ملک میں اندرونی مسائل اور تنازعات کی وجہ سے ہمارے ملک کا دشمن بن گیا ہے.
صدر مملکت نے ایران کو توانائی، ریلوے اور علاقے کے انٹرنیٹ کا محور و مرکز قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران اپنے اکثر ہمسایہ ممالک کے ساتھ بجلی کا لین دین کرتا ہے۔
صدر روحانی نے کہا کہ بہت جلد ایران ریلوے کے ذریعے اپنے تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ متصل ہو جائے گا۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰