30 November 2017 - 12:54
News ID: 432033
فونت
اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر:
فضل حسین اصغری نے کہا : کالعدم دہشتگرد مذہبی جماعتیں وفاقی دارالحکومت میں دندناتی پھر رہی ہیں ۔
اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر فضل حسین اصغری نے کہا ہے کہ آج بعد نماز مغربین اسلام آباد آئی 8 میں واقع امام بارگاہ باب العلم میں نہتے نمازیوں کو فائرنگ کرکے شہید کر دیا گیا، جو انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔

انہوں نے بیان کیا کہ وفاقی دارالحکومت میں اس قسم کی سرعام دہشتگردی حکومت، فورسز اور ایجنسیز کی ناقص کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، اسلام آباد میں موجود دہشتگردوں کی پناہ گاہوں کو ختم، ان کے سہولت کاروں کو پکڑا جائے اور انہیں عبرتناک سزا دی جائے۔

اپنے مذمتی بیان میں فضل اصغری نے مزید کہا کالعدم دہشتگرد مذہبی جماعتیں وفاقی دارالحکومت میں دندناتی پھر رہی ہیں، وفاقی دارالحکومت میں دہشتگردوں کے سہولت کاروں کے ٹھکانوں سے حکومت اور ادارے بخوبی آگاہ ہیں، ملک دشمن عناصر سے مفاہمتی طرز عمل ان کے حوصلوں کی تقویت کا باعث ہے۔

انہوں نے کہا کہ سکیورٹی ادارے اور ایجنسیاں امام بارگاہ باب العلم پر حملہ کرنے والے دہشتگرد عناصر کا سراغ لگائیں، حکومت سیاسی قوتوں سے داؤ پیچ لڑانے کی بجائے دہشتگردی کے خاتمے پر توجہ دے، تاکہ پاکستان کو محفوظ بنایا جا سکے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬