یمنی فوج نے سعودی حکومت کو خبردار کرتے ہوئے سعودی اہداف کو عنقریب اپنے حملوں کا نشانہ بنانے کا اعلان کیا ہے۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمنی فوج کے نائب ترجمان بریگیڈیر راشد عزیز نے کہا ہے کہ سعودی حکومت نے ہماری ریڈ لائن کو پار کرلیا ہے جس کے بعد یمنی فوج مختلف علاقوں میں سعودی اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔
انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ یمنی فوج نے تقریبا تین سو سعودی اہداف کی نشاندھی کی ہے اور انہیں اپنے نشانے پر لے لیا ہے۔
بریگیڈیر راشد عزیز کا کہنا تھا کہ یمن کا محاصرہ ختم ہونے تک سعودی فوجی اہداف پر حملے جاری رہیں گے۔یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے جمعے کو جنوبی سعودی عرب کے صوبے عسیر میں واقع خمیس مشیط نامی فوجی اڈے کو اپنے ہی تیار کردہ بیلسٹک میزائل سےنشانہ بنایا ہے۔
اس سے پہلے یمنی فوج نے ریاض کے ملک خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو بھی دور مار میزائل کا نشانہ بنایا تھا۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے