رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مقامی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد صادق نے مصری جریدے الاھرام کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ریفرنڈم کے نتائج پر غور کیے بغیر اس کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا تھا جو ایک غلطی تھی۔
عراقی کردستان ریجن کے سابق سربراہ مسعود بارزانی نے اندرون اور بیرون ملک مخالفت کے باجود، محض اپنی مرضی کے تحت پچیس ستمبر کو علیحدگی کے ریفرنڈم کا انعقاد کرایا تھا۔
ریفرنڈم کے نتیجے میں بغداد اور اربیل کے درمیان تعلقات انتہائی کشیدہ ہوگئے تھے اور عراقی سپریم کورٹ نے ریفرنڈم کے نتائج کو کالعدم قرار دے دیا تھا۔
کردستان ریجن کے وزیراعظم نیچروان بارزانی نے کہا ہے کہ وہ ریفرنڈم کے بارے میں عراقی سپریم کورٹ کے فیصلے کا مکمل احترام کرتے ہیں۔
عراق کے صدر فواد معصوم نے بھی اپنے حالیہ بیان میں کہا ہے کہ ریفرنڈم کے نتیجے میں پیدا ہونے والی کشیدگی ختم ہوگئی ہے اور اب اربیل اور بغداد کو باہمی اختلافات کے حل کے لیے مذاکرات کا آغاز کرنا چاہیے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰