01 December 2017 - 22:23
News ID: 432048
فونت
بحرین کے عوام نے علمائے کرام کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے، ملک کے مختلف علاقوں میں بزرگ مذہبی رہنما آیت اللہ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے کیے ہیں۔
بحرین مظاھرہ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بحرین کی علما کونسل نے ملک بھر کے عوام سے آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہروں کی اپیل کی تھی۔ہمارے نمائندے کے مطابق علماے کرام کی اپیل پر بہت بڑی تعداد  میں بحرینی شہری سڑکوں پر نکل آئے اور انہوں نے ملک پر مسلط خاندانی آمریت کے خلاف نعرے لگائے۔

مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں آیت اللہ عیسی قاسم کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں اور وہ ان کے گھر کا فوجی محاصرہ اور نظر بندی ختم کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔

قابل ذکر ہے کہ بحرین کی شاہی حکومت نے ملک کے بزرگ مذہبی رہنما آیت اللہ عیسی قاسم کے گھر کو سب جیل قرار دے قید رکھا ہے۔بحرین سے آمدہ خبروں میں کہا گیا ہے کہ شاہی حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں نے کئی مقامات پر مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے تشدد سے کام لیا ہے اور زہریلی آنسو گیس کے شیل بھی پھینکے ہیں۔

مغربی مناما میں جہاں آیت اللہ عیسی قاسم کا گھر واقع ہے، شاہی حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔

بحرین کی شاہی حکومت کے فوجی ہیلی کاپٹروں نے آیت اللہ عیسی قاسم کے گھر پر پروازیں بھریں ہیں جبکہ مظاہرین کو روکنے کے لیے بکتر بند گاڑیوں کا استعمال بھی کیا جارہا ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬