02 December 2017 - 17:00
News ID: 432063
فونت
پی ایل او کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے جنرل سیکریٹری اور محدود خود مختار انتظامیہ کے ترجمان نے بیت المقدس کے خلاف امریکی سازشوں پر خبردار کیا ہے۔
بیت المقدس

رسا نیوز ایجنسی کی صفا سے رپورٹ کے مطابق، پی ایل او ایگزیکٹیو کمیٹی کے جنرل سیکریٹری صائب عریقات اور محدود خود مختار انتظامیہ کے ترجمان نبیل ابوردینہ نے جمعے کو بیت المقدس کو صیہونی حکومت کا دارالحکومت تسلیم کرنے سے متعلق امریکی کوششوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیت المقدس ایک اہم موضوع ہے اور اس سلسلے میں کوئی بھی غلط اقدام آگ بھڑکانے کے مترادف ہو گا۔

صائب عریقات نے کہا کہ بیت المقدس کو صیہونی حکومت کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا مطلب مسئلہ فلسطین کو نابود کرنا ہے۔

نبیل ابوردینہ نے بھی کہا کہ بیت المقدس کے خلاف امریکی سازشیں امن مذاکرات کے عمل کو تباہ کر سکتی ہیں جس کے نتیجے میں عدم استحکام کا ذمہ دار بھی امریکہ ہو گا۔

واضح رہے کہ روئٹرز نے مختلف امریکی حکام کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ آئندہ بدھ کو بیت المقدس کو صیہونی حکومت کا دارالحکومت تسلیم کئے جانے کا اعلان کرنے والے ہیں۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬