انتہا پسند صیہونی آبادکاروں نے مسجد الاقصی کے بعد قبہ الصخرہ پر بھی حملے شروع کر دیئے۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی پولیس نے مسجد الاقصی کی بے حرمتی کے ساتھ ساتھ صیہونی آبادکاروں کو قبہ الصخرہ کی بے حرمتی کی کھلی چھوٹ دے دی ہے۔
القدس کے محکمہ اوقاف کے ایک عہدیدار فراس الدبس نے اس اقدام کو اسرائیلی فوج کے پہلے سے طے شدہ منصوبہ قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ صیہونی آباد کار اس سے پہلے تک صرف مسجد الاقصی میں داخل ہوا کرتے تھے مگر اس بار انہوں نے قبہ الصخرہ میں بھی داخل ہو کر اس کی بے حرمتی کی۔
صیہونی آباد کار اپنے توسیع پسندانہ مقاصد کی تکمیل کے لیے مقدس اسلامی مقامات کی توہین کا ارتکاب کرتے رہتے ہیں۔
مسجد الاقصی پر صیہونیوں کے پے در پے حملوں کے بعد اکتوبر دو ہزار پندرہ میں فلسطینیوں کی تحریک انتفاضہ قدس کا آغاز کیا تھا جس کے دوران تین سو اسی سے زائد فلسطینی شہید اور سیکڑوں کی تعداد میں زخمی ہو چکے ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے