رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج کے ترجمان عزیز راشد نے اعلان کیا ہے کہ یمنی کروز میزائل ملک کے اندر تیار کیا گیا ہے اور یمنی کروز میزائل 1600 کلو میٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
یمنی فوج کے ترجمان نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے شہر ابو ظہبی کے براکہ ایٹمی تنصیبات پر جس یمنی کروز میزائل سے حملہ کیا گیا ہے وہ 1600 کلو میٹر تک ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔
یمنی فوج کے ترجمان نے کہا کہ ہم عام شہریوں کو نشانہ نہیں نباتے بلکہ ہم دشمن ممالک کے فوجی اہداف کو نشانہ بناتے ہیں اور ہم دشمن پر واضح کرنا چاہتے ہیں کہ ہم کہاں تک ان کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔
یمنی فوج کے ترجمان نے کہا کہ ہمارے جوابی حملے بالکل قانونی ہیں ہمیں اپنے دفاع کا مکمل حق ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے امارات کو اپنا فوجی اور سیاسی پیغام پہنچا دیا ہے اور سعودی عرب کے اتحادی ممالک کو یمن پر جارحیت بند کردینی چاہیے ورنہ اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے جس کی ذمہ داری سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں پر عائد ہوگی۔/۹۸۹/ف۹۴۰/