شامی فوج نے پنتسیر ایس ون نامی فضائی دفاعی سسٹم کے ذریعے شام میں اسرائیل کے لورا نامی جدید ترین میزائل کو تباہ کر دیا۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی حکومت نے ریف دمشق میں واقع جمرایا سائنسی تحقیقاتی مرکز پر چھے میزائل فائر کئے جن کو شامی فوج نے روسی ساخت کے فضائی دفاعی سسٹم کے ذریعے نشانہ بنایا اور صیہونی حکومت کے تین جدید ترین میزائلوں کو تباہ کر دیا۔
صیہونی حکومت کے ذرائع کے مطابق لورا میزائل، تقریبا سترہ سو کلو گرام وزن کا پانچ میٹر طویل میزائل ہے جو تین سو کلو میٹر کی دوری تک مارے کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
پانچ روز قبل بھی دمشق شہر کے مضافات میں ایک فوجی ٹھکانے پر اسرائیل کے میزائل حملے پر شامی فوج نے جوابی اقدام کرتے ہوئے اپنے فضائی دفاعی سسٹم سے دو میزائلوں کو تباہ کر دیا تھا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے