07 December 2017 - 11:40
News ID: 432137
فونت
علی شمخانی :
اعلی ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری نے مزید کہا کہ کوئی بھی ملک فلسطینی سرزمین اور یہاں کے عوام کے بارے میں فیصلہ نہیں کرسکتا بلکہ اس کا حق صرف فلسطینی عوام کو ہی ہے۔
علی شمخانی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اعلی ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری نے اس بات پر انتباہ کیا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس کے حوالے سے ہونے والے فیصلے سے سیکورٹی اور سیاسی صورتحال متاثر ہوگی اور ایسے تمام بیوقوفانہ اقدامات کے ذمہ دار امریکہ اور ناجائز صہیونی ریاست ہیں۔

یہ بات ایڈمیرل 'علی شمخانی' نے جمعرات کے روز القدس کے حوالے سے امریکہ کے حالیہ فیصلے پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے اس بات پر انتباہ کیا کہ ایسے متنازعہ فیصلے عالم اسلام کے مفادات کے خلاف ہیں۔

ایڈمیرل شمخانی نے کہا کہ اس فیصلے سے مظلوم فلسطینی عوام کے حقوق کی پامالی ہوئی جس کا اصل مقصد مقبوضہ بیت المقدس میں صہیونی قبضے کو طول دینا ہے لہذا تمام اسلامی ممالک یکصدا اور متحد ہوکر اس سازش کو روکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کوئی بھی ملک فلسطینی سرزمین اور یہاں کے عوام کے بارے میں فیصلہ نہیں کرسکتا بلکہ اس کا حق صرف فلسطینی عوام کو ہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یقینا قدس شریف اسلامی ملک فلسطین کا حقیقی اور اصل دارالخلافہ ہے اور امریکہ منفی اقدامات اور بحرانوں سے اس حقیقت کو نظرانداز نہیں کرسکتا۔

خیال رہے کہ عالمی مخالفت کے باوجود امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ رات مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے امریکی سفارت خانے کو تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬