08 December 2017 - 19:49
News ID: 432153
فونت
لبنانی سابق وزیرخارجہ :
عدنان منصور نے کہا ہے کہ شام سے لیکر عراق ، یمن اور لبنان میں سبھی ممالک کو دہشت گردی سے کافی نقصان ہوا ہے .
عدنان منصور

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق لبنان کے سابق وزیر خارجہ عدنان منصور نے کہا ہے کہ شام سے لیکر عراق ، یمن اور لبنان میں سبھی ممالک کو دہشت گردی سے کافی نقصان ہوا ہے جس کے نتیجے میں خطے میں عوامی بیداری کی اشد ضرورت ہے۔

انہوں نے تہران میں منعقدہ 31 وین بین الاقوامی وحدت كانفرنس كے موقع پر كہا ہے كہ شام اور عراق مین داعش كی مكمل شكست اسلامی دنیا میں ایك نئے دور آغاز ہونے كا پیش خیمہ ہے۔

انہوں نے خطے میں استقامتی محاذ كے كامیابیون كی اہمیت بتاتے ہوئے كہا كہ استكباری طاقتیں داعش جیسے دہشت گرد تنظیمون كے ذریعہ شام اور عراق كو ٹكڑے میں بانٹنا چاہتے تھے جو ان كی یہ سازش ناكام ہوئی۔

انہون نے استقامی سوچ اور اقدامات كو خطے میں مزید فروغ دینے پر زور دیتے ہوئے كہا عراق میں عوامی رضاكار فورسز حشدالشعبی نے دہشت گردی كو ختم كرنے اور مختلف فرقوں میں اتحاد پیدا كرنے میں اہم كردار ادا كیا۔

انہوں نے كہا اسلامی جمہوریہ ایران كی مسلسل كوششوں كی وجہ سے خطے كے مظلوم عوام میں بیداری سے استكباری طاقتوں كو خوفزدہ كردیا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬