08 December 2017 - 20:23
News ID: 432156
فونت
سید عبدالملک بدرالدین الحوثی:
یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے سربرا نے کہا کہ سرزمین فلسطین پر غاصبانہ قبضہ کرنے میں واشنگٹن بھی اسرائیل کے ساتھ برابر کا شریک ہے۔
 سید عبدالملک بدرالدین الحوثی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے سربرا سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے بھی کہا کہ سرزمین فلسطین پر غاصبانہ قبضہ کرنے میں واشنگٹن بھی اسرائیل کے ساتھ برابر کا شریک ہے۔

انصاراللہ کےسربراہ نے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت اعلان کرنے کے امریکی فیصلے کے ردعمل میں یمنی عوام سے کہا کہ وہ ٹرمپ کے اقدام کے خلاف احتجاج کرنے کے لئے سڑکوں پر نکلیں۔

اس درمیان ٹرمپ کے اعلان کے بعد اسلامی ملکوں میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ نے بدھ کو علاقائی اور عالمی مخالفتوں کے باوجود بیت المقدس کو غاصب اور جعلی صیہونی حکومت کا دارالحکومت اعلان کردیا۔ ٹرمپ کے اس اعلان کی پوری دنیا میں مذمت کی جارہی ہے۔/۹۸۹/۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬