یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے سعودی عرب کی جارحیت کے جواب میں جیزان میں سعودی عرب کے اتحادی فوجیوں کے ٹھکانوں پر حملہ کیا ہے جس میں متعدد سعودی اتحادی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کے فوجی ذرائع سے موصولہ خبروں میں کہا گیا ہے کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے سعودی عرب کے سرحدی صوبے جیزان کے المدرسہ نامی گاؤں میں واقع سعودی اتحادی فوج کے ٹھکانوں پر حملہ کیا جس میں متعدد جارح فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے۔
دوسری جانب سعودی عرب کے جارح طیاروں نے یمن پر اپنی وحشیانہ جارحیت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے شمالی صوبے صعدہ میں کم سے کم پندرہ عام شہریوں کو خاک و خون میں غلطاں کردیا۔
سعودی عرب کے طیاروں نے یہ حملہ صوبہ صعدہ کے رازح شہر پر کیا۔
سعودی عرب جنگی طیاروں نے صوبہ صعدہ کے ہی بنی معاذ نامی علاقے پر بھی بمباری کی ہے جس میں آٹھ عام شہری شہید ہوگئے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے