10 December 2017 - 11:32
News ID: 432184
فونت
جنرل محمد علی جعفری :
اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ نے اس تاکید کے ساتھ کہ مریکا اور صیہونیوں کا اصل مقصد بیت المقدس کو مسمار کرنا ہے بیان کیا : اللہ تعالی کے فضل و کرم سے بیت المقدس صہیونی حکومت کا مدفن بنے گا ۔
محمد علی جعفری

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ جنرل محمد علی جعفری نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے مرکزی آفس میں اہل کار سے خطاب میں حال میں امریکی حکومت کی طرف سے مقبوضہ قدس میں اپنے ملک کی سفارت خانہ کے منتقل کرنے کے فیصلے اور بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قبول کرنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اظہار کیا : یہ سب مسجد الاقصی کو شہید کرنے کی مذموم کوشش ہے مسلمانوں کو جاننا چاہیئے اگر اس وقت فورا اس ناپاک سازش سے مقابلہ کے لئے قدم نہیں بڑھایا تو موقع بہت ہی جلد ہاتھ سے نکل جائے گا ۔

انہوں نے تاکید کی : امریکہ اور صیہونی حکومت نے جو قدس شریف کے خلاف تاریخی حماقت کا ارتکاب ہوا ہے اور ان شااللہ بیت المقدس صہیونیوں کے ناجائز حکومت اسرائیل کا قبرستان بنےگا۔

محمد علی جعفری نے بیان کیا : امریکا کا یہ فیصلہ فلسطین ملک کے حق موجودیت اور اس ملک میں فلسطینی عوام کو رہنے کے حق سے مکمل طور سے انکار کا مقدمہ ہے اور وہ لوگ اپنے اس ناپاک مقصد کے حصول کے لئے یہاں تک کہ اپنے سابق دوست فتح تحریک کو بھی نظر انداز کر دیا اور اس کی تحقیر کی ۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ پردہ کے پیچھے بعض عربی ممالک خاص کر سعودی عرب کے ساتھ مشاورت، معاہدے اور تعاون کی وجہ سے رونما ہوا ہے اور وہ لوگ کئی مہینہ پہلے اس موضوع میں مشغول تھے  کہا : سعودی عرب امریکہ کے خلاف عالم اسلام میں پائے جانے والے غیظ و غضب کو کم کرنے اور اس کو صرف بیانیہ و بات چیت تک ہی ختم کرنے کی تلاش و کوشش میں ہے ۔ ان لوگوں نے امریکا اور اسرائیل کے ساتھ تفہیم کیا ہے کہ قدس کی حفاظت کے لئے کوئی عملی اقدام انجام نہ پائے اور فلسطین کے مسئلہ کو عالم اسلام کے مفاد و غیرت سے الگ کیا جائے ۔

محمد علی جعفری نے تاکید کی ہے : اس بار اسی طرح کردستان کا مسئلہ ، لبنان کا مسئلہ ، یمن کا مسئلہ ، اسلامی قوم دشمنوں کے ناپاک منصوبے کو ختم کرے نگے اور سعودی عرب کو معلوم ہونا چاہیے کہ مسلمان امریکہ اور اسرائیل نواز غدارعرب حکمرانوں کو کبھی معاف نہیں کریں گے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ نے کہا : امریکی صدر نے اپنے فیصلے کے ذریعہ اپنے بعض قریبی عرب  دوستوں کو بھی عالمی سطح پر ذلیل و رسوا کردیا ہے اور ان کے چہرے پر پڑی اسلام کی نقاب کوبھی اتار دیا ہے۔

انہوں نے تاکید کرتے ہوئے کہا : امریکی صدر کے فیصلے سے بعض عرب ممالک پہلے سے آگاہ اور با خبر تھے  یہ وہی ممالک ہیں جو خطے میں امریکہ اور اسرائیل کے مفادات کو تحفظ اور فلسطینیوں کے حقوق کو پامال کرنے میں شریک ہیں۔

محمد علی جعفری نے کہا : مسلم امہ بیت المقدس کے خلاف امریکی اور صیہونی سازش کی مذمت پر اکتفا نہ کرے بلکہ اسے ناکام بنانے کے لیے عملی اقدام انجام دینے کی ضرورت ہے۔/۹۸۹/ف۹۷۲/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬