مصر کے قبطی عیسائیوں کے رہنما نے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کےٹرمپ کے فیصلے پر احتجاج کرتے ہوئے امریکہ کے نائب صدر کے ساتھ ملاقات سے انکار کردیا ہے۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مصر کے قبطی عیسائی چرچ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاپ تھیوڈورس دوم نے رواں ماہ کے آخر میں امریکی نائب صدر مائک پینس سے طے شدہ ملاقات کو منسوخ کردیا ہے۔
بیان کے مطابق پاپ تھیوڈورس دوم نے یہ فیصلہ امریکہ کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کیے جانے کے خلاف احتجاج کے طور پر کیا ہے۔
اس سے پہلے شیخ الازھر نے بھی ٹرمپ کے فلسطین مخالف اعلان پر احتجاج کرتے ہوئے امریکہ کے نائب صدر مائک پینس کے ساتھ ملاقات کا پروگرام منسوخ کردیا تھا۔
ادھر الازھر کے وکیل عباس شومان نے پوری دنیا کے مسلمانوں اور عیسائیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ امریکی اور اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کرکے، ٹرمپ کے فلسطین مخالف فیصلے کے خلاف احتجاج کریں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے