رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق انسانی حقوق کے عالمی دن پر جموں و کشمیر پیروان ولایت نے عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں سے کشمیر میں ہو رہی انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزیوں پر بھارت کے خلاف سخت نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔
پیروان ولایت کے سیکرٹری جنرل آغا سید یعصوب الموسوی نے اخبارات کے نام جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ جمہوریت کے دعویدار بھارت کو جمہوری کہلانے کا کوئی حق نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئے روز کرفیو، کریک ڈاون، بندشیں، گرفتاریاں اور این آئی اے چھاپے، تعلیمی اداروں کو بند رکھنا نام نہاد جمہوریت کے ماتھے پر بدنما داغ ہے۔
انہوں نے کہا کہ حریت پسندوں کے اجتماعات پر پابندیاں لگانا سراسر انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزیاں ہیں۔
سید یعصوب موسوی نے عالمی برداری خاص طور پر انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھارت کی جانب سے کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں پر فوری روک لگوائیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/