رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطین الیوم کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں مظاہرین نے مسئلہ فلسطین کے بارے میں سعودی عرب کے بادشاہ اور ولیعہد کی غداری اور خیانت کی بھر پور مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان اور ولیعہد محمد بن سلمان کی تصویروں کو آگ لگا کر پاؤں تلے رگڑ دیا ہے۔
فلسطینیم ظاہرین نے سعودی عرب کے بادشاہ اور ولیعہد کو غدار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کے بادشاہ نے مسئلہ فلسطین کے بارے میں ہمیشہ منافقانہ رویہ اختیار کیا اور اس نے فلسطینیوں کے بجائے ہمیشہ امریکہ اور اسرائیل کی حمایت کی ۔
فلسطینی ذرائع کے مطابق فلسطینیوں پر ہونے والے اسرائیلی مظالم میں سعودی عرب براہ راست شامل ہے۔
واضح رہے کہ عرب اور اسرائیل ذرائع نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ امریکی صدر نے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے اعلان سے قبل سعودی عرب کے بادشاہ سلمان اور سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان نیز مصرکے صدر السیسی اور امارات کے بادشاہ سے مشورہ کیا تھا۔
عرب ذرائع کے مطابق دنیا بھر میں امریکہ اور اسرائیل کے سنگین جرائم کے خلاف مظاہرے ہورہے ہیں لیکن سعودی عرب میں امریکہ اور اسرائیل کے خلاف مظاہروں اور نعروںپر پابندی عائد ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰