12 December 2017 - 11:01
News ID: 432216
فونت
جنرل سلیمانی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے تمام فلسطینی مزاحمتی فورسز کی حمایت کا سلسلہ جاری رہے گا۔
قاسم سلیمانی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے قدس کور کے کمانڈر میجر جنرل قاسم سلیمانی نے حماس تنظیم کی فوجی شاخ عزالدین قسام بریگیڈ اور اسلامی جہاد موومنٹ کے کمانڈروں کے ساتھ ٹیلی فونک رابطوں کے دوران گفتگو کرتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے تمام فلسطینی اسلامی مزاحمتی گروہوں کی بھرپور حمایت کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

اس موقع پر جنرل سلیمانی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے تمام فلسطینی مزاحمتی فورسز کی حمایت کا سلسلہ جاری رہے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ خطے میں موجود دیگر مزاحمتی فرنٹ فورس بھی القدس شریک کے تحفظ اور دفاع کے لئے آمادہ ہیں۔

خیال رہے کہ عالمی مخالفت کے باوجود ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے امریکی سفارت خانے کو تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔

واضح رہے کہ القدس شریف مسلمانوں کا پہلا قبلہ گاہ اور فلسطینی سرزمین سے الگ نہ ہونے والا حصہ ہے جس کو مسلمانوں اور پورے عالم اسلام کے درمیان اہم حیثیت حاصل ہے۔

یقینا قدس شریف اسلامی ملک فلسطین کا حقیقی اور اصل دارالخلافہ ہے اور امریکہ منفی اقدامات اور بحرانوں سے اس حقیقت کو نظرانداز نہیں کرسکتا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬