14 December 2017 - 19:37
News ID: 432242
فونت
محمد ثروت اعجاز قادری :
سنی تحریک کے سربراہ نے کہا : اسرائیلی فوج کا خواتین، بچوں اور نوجوانوں پر ظلم و بربریت کھلی دہشتگردی اور اسلام دشمنی ہے ۔
محمد ثروت اعجاز قادری

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ اسرائیل بیت المقدس کا تقدس پامال کر رہا ہے، اسرائیلی فوج کا خواتین، بچوں اور نوجوانوں پر ظلم و بربریت کھلی دہشتگردی اور اسلام دشمنی ہے، امریکا نے اسرائیلی جانبداری کرکے اپنے ثالث کے کردار کو مشکوک بنا دیا ہے۔

انہوں نے بیان کیا کہ امریکی صدر کی مذہبی جنونیت اسلام دشمنی پر مشتمل ہے، امریکا دنیا میں امن نہیں بلکہ دہشتگردی کو تقویت دینا چاہتا ہے، دہشتگردوں کے سہولتکاروں کے تانے بانے یہود ونصاریٰ سے ملتے ہیں، مسلم ریاستوں کو دہشتگردی کے ذریعے کمزور کرکے امریکا اور اس کے حواری ناپاک عزائم کی تکمیل چاہتے ہیں ۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ پاکستان اسلام کا قلعہ ہے، اس قلعے کو کمزور کرنے کیلئے داعش، القاعدہ، طالبان کو پاکستان دشمن قوتوں نے سپورٹ کرکے غیر مستحکم کرنے کی کوشش کی۔

انہوں نے کہا کہ بیت المقدس کا تقدس پامال کرنیوالوں کو عبرت کا نشان بنانا ہوگا، او آئی سی کے اجلاس میں ایسے فیصلے کئے جائیں کہ مسلم ممالک پوری طاقت سے یہودونصاریٰ کو پیچھے دھکیل کر بیت المقدس کی بے حرمتی اور فلسطین کے بچوں، خواتین، بوڑھوں پر مظالم کو روک سکیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬