رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مصر کے مفتی شوقی علام نے عالمی صلح و سلامتی کانفرنس جو ابوظبی میں منعقد ہوئی اس میں جہاد کا حکم اعلان کرنے کا ثابت حق ولی امر کو جانا ہے ۔
شوقی علام نے بیان کیا : جہاد کا حقیقی معنی صلح حاصل کرنے کا راستہ ہے نہ یہ کہ بعض جاہل و نادان افراد خیال کرتے ہیں کہ یہ قتل و غارت کا راستہ ہے ۔
انہوں نے وضاحت کی : جہاد کے معنی پر غور کرنے سے اسلام کی حقیقت تک پہوچ سکتے ہیں ۔ اسلام کی ذات و حقیقت ثابت اصول ایمان ، اخلاق اور سخت عمل پر ہے کہ جہاد کا حقیقی معنی یہی ہے ۔
مصر کے مفتی نے بیان کیا : اس تین اصول کو حاصل کرنے کی راہ میں تلاش کرنے سے صلح کے بعد ترقی و امن حاصل ہو سکتی ہے ۔ جہاد فقہ زندگی کی معنی میں کامل و شامل ہوتا ہے ۔
انہوں نے مفہوم جہاد کو جنگ و قتل سے تحریف کرنے کی شدید تنقید کرتے ہوئے بیان کیا : جنگ کا اعلان ولی امر کے لئے ثابت حق ہے اور علماء کے اجماع یا فردی ، گروہی یا جماعتی کسی کو جہاد کے اعلان کا حق نہیں ہے ۔
مصر کے اہل سنت عالم دین نے مسئلہ جہاد کی تحقیق کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اظہار کیا : جو شخص بھی بغیر ولی امر کی اجازت سے جہاد کرے حقیقت میں اس نے دین و حیات کے مفاہیم سے استفادہ کرتے ہوئے قتل و جنگ کا اعلان کیا ہے ۔
شوقی علام نے دہشت گرد تحریک کی طرف سے جہاد کے مفہوم کو تحریف کرنے پر تنقید کرتے ہوئے وضاحت کی ہے کہ یہ امر سبب ہوا ہے کہ اس کلمہ کا صحیح مفہوم لوگوں کو حاصل نہ ہو پائے ۔/۹۸۹/ف۹۷۳/