رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا تین روزہ مرکزی کنونشن بعنوان ’’مہدویت محافظ اسلام‘‘ 22 تا 24 دسمبر اندرون سندھ کے علاقے بھٹ شاہ میں واقع ثقافتی مرکز میں منعقد ہوگا۔
چیئرمین کنونشن فضل حسین اصغری کہا ہے کہ اے ایس او کا 48 واں سالانہ تین روزہ مرکزی کنونشن 22 دسمبر بروز جمعہ ثقافتی مرکز بھٹ شاہ میں شروع ہو رہا ہے، جس میں صوبہ بھر سے کارکنان شریک ہونگے، کنونشن بعنوان ’’مہدویت محافظ اسلام‘‘ کے نام سے ہوگا، کنونشن کی دعوت مختلف برادر تنظیوں مجلس وحدت مسلمین، شیعہ علماء کونسل، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان، امامیہ آرگنائزیشن پاکستان، جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن سمیت دیگر اداروں کے نمائندے شرکت کریں گے، کنونشن میں اضلاع، ڈویژن اور مرکز کی سالانہ کارکردگی رپورٹس پیش کی جائے گی اور نئے سال کے مرکزی میر کارواں کا انتخاب کیا جائے گا۔
کونشن میں مختلف موضوعات پر پروگرامز کا انعقاد بھی کیا جائے گا، کنونشن کی صدارت بزرگ شیعہ عالم دین حجت الاسلام حیدر علی جوادی کریں گے، جبکہ کونشن میں ملک بھر کے جید علماء کرام ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکریٹری جنرل حجت الاسلام و المسلمین راجہ ناصر عباس جعفری،حجت الاسلام و المسلمین محمد امین شہیدی،حجت الاسلام صادق رضا تقوی، ڈاکٹر زاہد حسین زاہدی سمیت دیگر اسکالرز، مدرسین شرکت کریں گے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰