19 December 2017 - 17:23
News ID: 432320
فونت
محمد عبدالسلام :
یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے ترجمان نے کہا : یمنی فورسز نے سعودی عرب کی وحشیانہ اور مجرمانہ ہوائی حملوں کے جواب میں سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں الیمامہ محل پر بیلسٹک میزائل داغا ہے۔
محمد عبدالسلام

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے ترجمان  محمد عبدالسلام نے کہا ہے کہ یمنی فورسز اور قبائل نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ملک سلمان محل پر بیلسٹک میزائل برکان 2 ایچ  سے حملہ کیا ہے ۔

انصار اللہ کے ترجمان نے کہا کہ یمنی فورسز نے سعودی عرب کی وحشیانہ اور مجرمانہ ہوائی حملوں کے جواب میں سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں الیمامہ محل پر بیلسٹک میزائل داغا ہے۔

اطلاعات کے مطابق انصار اللہ کی میزائل یونٹ نے ریاض میں الیمامہ محل کو نشانہ بنایا ہے یہ محل سعودی عرب کے بادشاہ ملک سلمان کا شاہی محل ہے جس میں دربار لگتا ہے ۔

ادھر رائٹرز کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض سے سیاہ دھویں کے بادل بلند ہورہے ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬